the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر
کانگریس
بی جے پی
چلن سے باہر ہو چکے نوٹوں کو جمع کرانے کی 50 دن کی مدت 30 دسمبر کو پوری ہونے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نئے سال کے آغاز سے پہلے ملک سے خطاب کرنے والے ہیں۔ ذرائع کے حوالے سے خبر آ رہی ہے کہ پی ایم مودی نئے سال کے موقع پر قوم سے خطاب کریں گے۔ ان کا یہ خطاب 31 دسمبر کی شام کو تقریبا ساڑھے سات بجے ہو گا۔ نوٹ بندی کے اعلان کے بعد پی ایم مودی کا یہ خطاب کافی اہم مانا جا رہا ہے۔
ایسا مانا جا رہا ہے کہ پی ایم مودی اپنے خطاب میں نوٹ بندی کے بعد کے روڈ میپ کے بارے میں بات کر سکتے ہیں۔ وہ نوٹ بندی کے بعد سے ایک بڑا مسئلہ بنی رہی نقدی کی فراہمی کو آسان بنانے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بھی خاص طور پر



بول سکتے ہیں۔ وہ آٹھ نومبر کو ہوئی نوٹ بندی کے اعلان کے بعد معیشت کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے اقدامات پر بھی بول سکتے ہیں۔
ان کے علاوہ پی ایم مودی ڈیجیٹل ادائیگی اور کیش لیس معیشت کی اہمیت پر بات کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی وہ نئے سال میں ملک کے عوام کے لئے حکومت کے کیا کیا منصوبے ہیں ان کی بھی بات کر سکتے ہیں۔ وہ اپنے خطاب میں کسانوں، مزدوروں اور نوجوانوں کی بھی بات کر سکتے ہیں۔
گزشتہ چند ہفتوں میں اپنے عوامی جلسوں میں وزیر اعظم حکومت کے فیصلے کے بعد ہوئی پریشانی کو برداشت کرنے کی اپیل عوام سے کرتے رہے ہیں۔ وہ کہتے رہے ہیں کہ 50 دن کی مدت پوری ہو جانے کے بعد یہ پریشانی آہستہ آہستہ دور ہونی شروع ہو جائے گی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.